
بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے، قطر ائیرویز نے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ بحال کردیا۔
قطر ائیرویز نے دو روز قبل پاکستان کیلئے اپنا آپریشن بند کردیا تھا لیکن قطر ائیرویز نے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق
ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر لاہور اسلام آباد اور کراچی سے دو دو پروازیں شیڈول میں شامل کی گئی ہے جبکہ قطر ائیرویز پاکستان سے دوحہ کیلئے پانچ جون سے اپنی پروازیں شروع کرے گا اور ہفتے میں ایک روز پشاور سے دوحہ کیلئے اپنی پرواز چلائے گا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر قطر حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عارضی طور پر قطر کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد خطرناک صورتحال کی طرف جارہی ہے اور 2 دن سے یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز آنے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد چین کے متاثرین سے زیادہ ہوگئی ہے۔
بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں میں کورونا کی تصدیق
ملک میں آج کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1790 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86930 تک پہنچ گئی ، کورونا کیسز میں پاکستان نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس 7 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News