
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت کےپاکستانی ہائی کمیشن عملےپرالزامات بےبنیادہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئےگابھارت کاعملہ بھی واپس جائیگا، بھارت بھی اپنےہائی کمیشن کے50فیصدعملےکی واپسی کاسامان باندھے کیونہ بھارت جیساکرےگاویساہی جواب دیاجائے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت کےپاکستانی ہائی کمیشن عملےپر بڑابھونڈاورجھوٹ پرمبنی الزام لگایا ہے، بھارت نےجتنےبھی الزامات لگائےسب غلط ہیں، بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئےبہانےتلاش کررہاہے جبکہ چین کےہاتھوں شرمندگی کےباعث بھارت منہ چھپاتاپھررہا ہے۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی الزامات کووزارت خارجہ نےمستردکردیا ہے لیکن بھارتی الزامات پرخاموش نہیں بیٹھےگے بھارت جس قسم کارویہ اپنائےگاویساہی جواب دیاجائےگا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ خود بھارتی عوام ہندوتواسوچ سےنالاں ہیں جبکہ کوروناوباکی وجہ سےبھارت میں12کروڑ لوگ بےروزگار ہوگئے، آج دنیاکہہ رہی ہےہمیں بھارت میں اسلامو فوبیادکھائی دے رہا ہے لیکن بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیساتھ سلوک بھی دنیادیکھ رہی ہے۔
اپنے بیان میں وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دشمنی کامنجن بیچ کرہی تومودی سرکارجیتی ہے، بی جےپی کو5ریاستوں میں شکست ہوئی پھرپلواماڈرامہ رچایاگیا۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت سفارتی آداب کابالکل احترام نہیں کرتا اور اگر پاکستانی سفارتی عملہ واپس آیاتوبھارتی عملہ بھی واپسی کاسامان باندھے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ عالمی برادری آج بھارت کوخطےکیلئےامن اورخطرہ سمجھتی ہےجبکہ اوآئی سی رابطہ گروپ نےبھارتی اقدامات ، بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں کارروائیوں جبکہ بھارت میں مسلمان اوراقلیتوں کیساتھ سلوک کو بھی مسترد کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News