
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نون لیگ کی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے جلد اے پی سی بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔
اے پی سی پلانے کےحوالے سے بلاول بھٹو کا ایک لیگی رہنما سے رابطہ ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بطور قائد حزب اختلاف شہباز شریف پہل کریں۔
بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بجٹ، این این ایف سی میں صوبوں کی کٹوتی، کورونا اور ٹڈی دل پر سب جماعتیں مل کر بیٹھیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے نوید قمر اور پارٹی کے دیگر قائدین کو اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک بھی دے دیا ہے۔
اے پی سی بلانے کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد سے علیحدہ ہونے والے اختر مینگل بھی پی پی پی سے رابطے میں ہیں اور پیپلز پارٹی صوبائی سطح پر چاروں صوبوں میں اے پی سیز کا انعقاد کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News