
کورونا وائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں جس کی زد میں آکر ایک کے بعد ایک افسر کورونا وائرس کا شکار ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں گئی ہیں کیونکہ پارلیمنٹ ہائوس کے مزید گیارہ ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ملازمین کا تعلق پارلیمنٹ کے مختلف سکیشنز سے ہے لیکن اب تک کورونا کا شکار پارلیمنٹ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شیریں مزاری، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز کورونا نیگیٹیو نکلے جبکہ سینیٹر مشتاق، رومینہ عالم، زہرہ ودود فاطمی کورونا نیگیٹیو نکلے ہیں جبکہ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے 77 اراکین سینٹ و قومی اسمبلی، ملازمین کے سیمپلز بھجوائے گئے تھے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ملازمین کو گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور مزید ملازمین کی ٹیسٹنگ کیلئے این آئی ایچ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ملک میں آج کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کرگئے, مجموعی تعداد 1790 ہوگئی
یاد رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ اجلاس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور بجٹ اجلاس کی تیاریوں کیلئے پارلیمنٹ کے ملازمین کو دفتر بلایا گیا ہے۔
ملک میں آج کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1790 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86930 تک پہنچ گئی ، کورونا کیسز میں پاکستان نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس 7 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔
آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 3638 کیسز اور 61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، سندھ 1666 کیسز 20 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News