
پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے پائلٹوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کو غیرمنصفانہ عمل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے تخواہوں میں کٹوتی پر پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے ترجمان نے ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹوں کی تنخواہوں میں کٹوتی غیرمنصفانہ ہے، اس سے قومی ایئر لائن کے لیے قربانیاں دینے والے پائلٹوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک کٹوتی بلاجواز ہے، پہلے ہی کام کے دباوسے پریشانی کا سامنا ہے اور اب مالی طور پر مزید دباﺅ سے ان کی کارکردگی پر اثر پڑسکتا ہے جبکہ اس سے لازمی طور پر فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرات پیدا ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔
پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی ایرلائنز پر اثر پڑ رہا ہے جبکہ یہ کٹوتی وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے بھی خلاف ہے ۔
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک کمی
پالپاکے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ کا عملہ اور تمام ملازمین دن رات اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ادارے کے لیے منافع کا باعث بن رہا ہے جبکہ نہایت کم تعداد میں ایئر لائنز مسافر طیارے چلا رہی ہیں، جس میں پی آئی اے بھی شامل ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ کے اقدامات کے دباﺅ اور کام کے دباﺅ کے باوجود ، کیپٹ، کاک پٹ، کیبن کرو اور تمام ملازمین ہفتوں سے ریسکیو فلائٹ آپریشن میں سب سے آگے ہیں۔
پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس غیر قانونی طرز عمل کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے، کیونکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت کے دوسرے ملازمین کو اگلے بجٹ میں ان کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد کا اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News