کراچی میں پولیس مقابلے میں پولیس کی موبائل الٹ گئی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور خاتون ایس ایچ او سمیت 2 ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس کی اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر شرافت خان پولیس پارٹی کے ہمراہ تھانے سے روانہ ہوئے تو پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث انارکلی کے مقام پر الٹ گئی۔
پولیس کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر غلام رسول جاں بحق جبکہ ایس ایچ او انسپکٹر شرافت خان اور دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی ایس پی ناصر بخاری کے مطابق ایس ایچ او کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں نجی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نادرن بائی پاس پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں پولیس کانسٹیبل عرفان شہید ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
