پیر نورالحق قادری کا شام کے وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عبدالستار السید کے ساتھ رابطہ ہوا ہے۔
رابطے میں پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا حضرت عمر بن عبدالعزیز رح (عمر ثانی) کے مزار کی بے حرمتی پر پاکستانی عوام غم زدہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انبیاء، اہلیبت، صحابہ کرام اور اولیاء کی سرزمین شام سے پاکستانی عوام جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔
رابطے کے دوران شامی وزیر اوقاف محمد عبدالستار سید نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ کا مزار شام کے شہر ادلب میں واقع ہے اور ادلب شہر لمبا عرصہ دہشت گرد تنطیم جبھة النصر کے زیر قبضہ رہا ہے۔
شامی وزیر اوقاف نے کہا کہ مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز شامی حکومت کے دوبارہ قبضہ سے پہلے کی ہیں جب جبھة النصر نے ادلب میں دیگر مزارات کی بھی بے حرمتی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ شامی وزارت اوقاف مزار کی تعمیر اور آرائش کا کام شروع کر چکی ہے اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کا مزار عنقریب زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے جذبات قابل قدر ہیں، مقدس ہستیوں کے مزارات کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
