
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب لوگ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی نہیں کرتے کیونکہ ان کے خاندانوں کا انحصار ان کی دیہاڑی پر ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ کی عوام کی حالت زارپربہت فکرمند ہوں، کوویڈ 19 کے باعث سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت غربت اور بیروزگاری زیادہ بڑھی ہے۔
The poverty & those unemployed because of Covid19 in Sindh is far greater proportionally than in other provinces acc to applications received by my PM Relief Fund – 32% of all applicants are from Sindh whereas pop of Sindh comprises around 22% of Pak’s pop. While distributing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2020
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ریلیف فنڈ کو 32 فیصد درخواستیں سندھ سے موصول ہوئی ہیں جبکہ سندھ کی آبادی پاکستان کی کل آبادی کی 22 فیصد ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزیا کہا کہ لاڑکانہ میں بڑی تعداد میں ریڑھی والوں نے بتایا پولیس ان کو کام سے روک رہی ہے جس پر میں نے سندھ حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ریڑھی بانوں کا معاملہ وزیراعلیٰ کے سامنے اٹھائے کیونکہ غریب لوگ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔
PM Relief Fund in Larkana, I found a large no of unemployed were Chaabrri-wallahs whom police had stopped from working. I have asked Gov Sindh to take this up with the CM as these poor people do not violate social distancing & their families survival depends on their daily income
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2020
واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے لاڑکانہ میں احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر کا دورہ کیا، وزیرِ اعظم نے احساس کیش سنٹر پر موجود مزدوروں، ریڑھی والوں اور دیہاڑی دار افراد سے بات چیت کی تھی۔
وزیرِ اعظم کا احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر کا دورہ
اس موقع پر ریڑھی والوں نے وزیراعظم کو شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریڑھی لگانے اور روزگار کمانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
ریڑھی بانوں نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ہمیں اور خاندانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیرِاعظم نے اس امر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریڑھی لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے محنت کشوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی روش نہایت افسوس ناک ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ محنت کش ریڑھی والوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے تاکہ ریڑھی والے اپنا روزگار آسانی سے کما سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News