
سندھ اسمبلی ایک بار پھر مچھلی منڈی بن گئی، اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اور پیپلزپارٹی کے اراکین آپس میں لڑ پڑے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد حکومتی اور اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ کے باعث اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس کل دوپہر 12بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں شہری آبادی کو نظر انداز کیا ہے۔
سندھ اسمبلی خطرناک زون کی صورت اختیار کررہی ہے
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے مزید کہا تھا کہ بجٹ میں شہری آبادی کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا اور نہ ہی نئے ترقیاتی منصوبے کے لیے کچھ مختص کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News