
سول ایوی ایشن (سی اے اے) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل سے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل سے ملک بھر کے سی اے اے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین احتجاجی طور پر کالے ماسک منہ پر پہن پر احتجاج ریکارڈ کرائینگے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم اور ایئرپورٹس کو ٹھیکے پر دینے کے معاملے پر سی اے اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
سی اے اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ادارے کی تقسیم کے فیصلے کے خلاف دما دم مست قلندر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق سی اے اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں کالے ماسک پہن کر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر احتجاج ہوگا جبکہ سی اے اے کو توڑ کر دو نِئے محکمے بنانے کے خلاف ہائیکورٹس میں درخواست دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی اے اے سے متعلق معاملات پارلیمنٹ میں اٹھائے جائینگے، پارلیمنٹ میں سی اے اے کی نجکاری اور تقسیم کے معاملے پر سیاسی افراد کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ایئرپورٹس پر احتجاج کے لیے ملازمین کو آگاہی مہم اور متحد کیا جائے گا اور سی اے اے جوائنٹ کمیٹی، سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News