کورونا وبا نے لاہور کے ایس ایچ اوز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہر میں تعینات 6 ایس ایچ اوز کا کورونا رزیلٹ پازیٹیو آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لاری اڈااورایس ایچ او غازی آباد کورونا وائرس کاشکارہو گئے جبکہ ایس ایچ اور باغبانپورہ محمد رضا ، ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد اسد ، ایس ایچ او مناواں نیئر نثار اور ایس ایچ او سرور روڈ شعیب خان بھی کورونا کی زد میں ہے۔
تمام ایس ایچ اوز سیلف آئسولیشن میں اپنے گھروں میں قرنطینہ ہوگئے جبکہ پولیس میں کورونا وبا کی زد میں اب تک سات اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔
وزیر ِریلوے شیخ رشید کورونا کا شکار
یاد رہے اس سے قبل آج ہی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، رپورٹ مثبت آجانے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید 4728کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 67 ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 34 ہزار 355مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد،اور بلوچستان میں 54 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
