Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف سے چینی فوج کی میڈیکل ٹیم کی ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف سے چینی فوج کی میڈیکل ٹیم کی ملاقات
میڈیکل ٹیم

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی فوج کی میڈیکل ٹیم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کورونا وبا سے نمٹنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک چین تعلقات،انسدادکوروناوائرس اقدامات پربات چیت کی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات میں چینی میڈیکل ٹیم کی قیادت میجر جنرل ژھونی کررہے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کوویڈ 19 کے علاج معالجہ کےلئے ابھی بھی کوششیں کر رہی ہے، اس بیماری سے نمٹنے کےلئے قومی کوششوں اور اس کے معاشی اثرات کو کم کرنے کےلئے کثیر القومی اور عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا تھا ، نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا تھا۔

نیوی وار کالج پاک بحریہ کا قابل فخر ادارہ ہے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 49ویں نیول اسٹاف کورس اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوی وارکالج پاک بحریہ کا معتبر ادارہ ہے، جہاں پاکستان آرمڈ فورسز اور دوست ممالک کے افسران کو اہم کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا تھا کہ پاک بحریہ مادر وطن کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیئے قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری جبکہ کہ پاک بحریہ زبردست طاقت کی حیثیت سے بہادری اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ کے ساتھ ہمیشہ مادر وطن کے سمندری محاذوں کا دفاع کرنے میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر