Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

Now Reading:

لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع
30 جون

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تاحکم ثانی لاگو رہے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یو ایچ ایس کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز آخری سال کے ضمنی امتحانات لیے جا سکیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ یو ایچ ایس امتحان کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو چھوٹ نہیں دی گئی جب کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تاحکم ثانی لاگو رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

Advertisement

لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔

  نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے جبکہ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر