Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنرسندھ نے کورونا کے مریضوں کے لئے اپنا پلازما عطیہ کیا

Now Reading:

گورنرسندھ نے کورونا کے مریضوں کے لئے اپنا پلازما عطیہ کیا
گورنر سندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کورونا کے مریضوں کے لئے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کے لئے اپنا پلازما عطیہ کر دیا، نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اس عمل کی نگرانی کی۔

عمران اسماعیل  نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو اس سے صحت یاب افراد کا پلازما لگانے کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں ، کورونا سے صحت یاب افراد اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی اس طریقہ علاج کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں  جبکہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور ہمیں کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا

اس مو قع پر ڈاکٹر طاہر شمسی نے  کہا کہ پلازما لگائے جانے والے کورونا کے 80 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر جانے سے محفوظ رہتے ہیں

Advertisement

ڈاکٹر طاہر شمسی نے یہ بھی کہا کہ ایک صحت مند فرد کا پلازما دو مریضوں کو لگایا جاسکتا ہے جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں بھی پیسو ایمیونائزیشن کو کورونا کے مریضوں پر استعمال کیا جارہا ہے ۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نے کورونا وائرس باعث 17 دن قرنطینیہ میں گذارے تھے اور کورونا سے صحت یابی کے بعد گورنر سندھ نے پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیسو امیونائیزیشن کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اس سے قبل صوبےکےتین ہسپتالوں کواجازت دی تھی کہ وہ کوروناوائرس کا شکارہونےوالے مریضوں میں اسی بیماری سےصحتیاب ہونےوالےمریضوں کےخون سےپلازما منتقل کریں تاکہ اس طریقےکےعلاج کاجائزہ لیا جا سکے۔

سربراہ این آئی بی ڈی ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ معاہدے کےتحت جناح اسپتال میں زیرعلاج ضرورت مند مریض کوپلازمہ دیاجائے گا۔

ڈاکٹرشمسی نے بتایا تھا کہ سندھ میں اب تک 2 مریضوں کوپلازمہ لگایاجاچکاہے،جن میں سےایک مریض کاتعلق کراچی جبکہ  دوسرےکاجامشوروسےہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر