Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی

Now Reading:

موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی
پپلزپارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن،صنعت دشمن،روزگار دشمن جبکہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل دوست بجٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نفیسہ شاہ نے  مصطفی نواز کھوکھر,  روبینہ خالد اور طارق شاہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ بجٹ عوام و کسان دشمن اقر کورونا و ٹڈی دل دوست ہے ان وباوں کے مقابلے کے لیے اس میں کچھ نہیں ہےحکومت نے کوئی ریلیف پیکج متعارف نہیں کرایا۔

 نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت کہتی یے کہ عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگائے جب کہ اس نے 450 ارب روپے پیٹرولیم لیوی پر ڈال دئے جونکہ ہر شہری دے گایہ کہنا غلط ہوگا کہ موجودہ بجٹ ٹیکس فری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ افراط زر میں گزشتہ برسوں کی نسبت اضافہ کے باوجود حکومت نے پینشنرز اور ملازمت پیشہ افراد کی تنخواہیں نہیں بڑھائیں جبکہ 450ارب روپے کے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا دئیے گئے ہیں،جس سے غریب براہ راست متاثر ہوگا۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا جبکہ این ایف سی ایوارڈ کی خلاف ورزی کرکے صوبوں کے حصے سے11فیصد کٹ لگایا گیا،تو صوبے کس طرح کورونا وائرس اور ٹڈی دل کا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نفیسہ شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ  جب سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے کام شروع کیا تو وزیراعظم کہتے تھے کہ یہ ایک فلو اور بخار ہے،جن ملکوں نے بروقت ایکشن لیا جبکہ ٹیکس فری بجٹ کی بات کرکے حکومت عوام سے جھوٹ بول رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ مسترد کردیا

اس موقع پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کورونا کے باعث صحت کے غیر معمولی حالات کے باوجود حکومت نے صحت کے حوالے سے کوئی غیر معمولی بجٹ نہیں رکھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ حکومت کا دعوی ہے کہ کورونا سے قبل ہر چیز درست تھی کیا تین ماہ قبل کوویڈ 19 سے قبل پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں وزیر اعظم اور وزراء نے کورونا پر غیر سنجیدہ بیان بازی سے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طارق شاہ نے کہا کہ 450 ارب روپے کی لیوی بڑھا کر کہنا ٹیکس نہیں لگایا نا انصافی ہےزراعت میں 2.4 فیصد گروتھ اعداد و شمار میں ہیرا پھیری ہے بجٹ میں 60 فیصد بلا واسطہ ٹیکسز لگائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر