
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ طارق عزیز کی پاکستان کیلئےخدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی چیف نے پا کستان ٹی وی کے نامور کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
#COAS expresses grief on demise of legendary broadcaster & outstanding Artist #Tariq Aziz.
“His services for Pakistan will always be remembered. May Allah bless the departed soul in eternal peace and give strength to the bereaved family, Aameen.” COASAdvertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیجنڈری براڈکاسٹر طارق عزیز کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیزکی پاکستان کیلئےخدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طارق عزیز کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کوصدمہ برداشت کرنےکی ہمت عطافرمائے اور اللہ تعالیٰ طارق عزیزکوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔
واضح رہے کہ معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز 84 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
طارق عزیز ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے، انہوں نےکئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا جبکہ انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔۔
معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے اینکر تھے۔
ٹی وی کے ساتھ ساتھ انھوں نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا ،ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967 ) تھی ۔
طارق عزیزکی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News