Advertisement
Advertisement
Advertisement

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

Now Reading:

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر
اندرون ملک

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر، پی آئی اے کا بڑا اعلان سامنے آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12ہزار روپے مقرر کردیے اور اس میں ٹیکس بھی شامل ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اندرون ملک جانے والی پروازوں پر یکطرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا جبکہ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام بکنگ آفسز میں احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل فضائی کمپنی ائیر بلیو نے آج سے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ ایربلیو کی پہلی پرواز پی اے 200 کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔

اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

ترجمان ایئر بلیو کا کہنا تھا کہ پروازوں پر مسافروں اور فضائی عملہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ہے اور اندرون ملک پروازوں پر سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر کی  طرح  پاکستان  میں  بھی  کورونا سے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا تھا تاہم  آج سے نجیہ کمپنی ائیر بلیو نے بھی  اپنے فضائی  آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ ایئر بلیو کے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے اور سرین ایئرلائن فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر