
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو تمام شعبوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے، بائیو میٹرک تصدیق اور ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ نظام سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے بریفنگ دی، اجلاس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین، بائیو میٹرک تصدیق اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آن لائن ووٹنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں اس عمل میں تیزی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ ووٹنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو تمام شعبوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ای ووٹنگ اور مجوزہ ممکنہ حل سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور رہنمائی کیلئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔
اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آن لائن ووٹنگ، ووٹرز کی بائیو میٹرک تصدیق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پورے عمل کی نگرانی کیلئے نگران کمیٹی بنانے کی بھی سفارش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News