
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بجٹ منظور بھی نہیں ہوا اور حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پورے ملک کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہےجبکہ مافیا کو لگام ڈالنے کہ دعوے کرنے والے مافیا کے سامنے بے بس ہوگئے۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ قیمتوں میں چند دن کی کمی اب عوام سے سود کے ساتھ واپس موصول کی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کے حساب سے مقرر نہ کی گئیں تو جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔
یاد رہے اس سے قبل کورونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام کیلئے بری خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اب عوام کو 101روہے 46 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا جبکہ مٹی کا تیل 59 روپے 6 پیسے کا ہوگیا اور لائٹ ڈیزل کی 59 روپے 58 پیسے کا دستیاب ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News