
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف احتیاط ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم اپنے ملک کو اس وبا سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ کورونا ایک حقیقت ہے پوری دنیا اس سے دو چار ہےہمیں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط برتنا ہے اور ان ایس و پیز پر عمل کرنا ہو گا جو طبی ماہرین نے ہمیں بتائی ہیں ۔
اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ احتیاط ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم اپنے آپ کو، اپنے گھر والوں کو، اپنے عزیز و اقارب کو اور اپنے ملک کو اس وبا سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں کورونا عالمی وبائی صورتحال کے پیشِ نظر کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا تھا۔
ملک بھر میں کورونا کی افسوسناک صورتحال
اس موقع پر کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا تھا کہ موجودہ وبائی صورتحال نے کسانوں کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے، ہمیں توقع ہے کہ حکومت اس بجٹ میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی اقدامات کرے گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ہماری معاشی خوشحالی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے، ہميں کسانوں کو درپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ بجٹ میں زرعی شعبے کی بہتری کو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جا رہا ہے، حالیہ بجٹ، انشا اللہ کسانوں کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News