Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، نفیسہ شاہ

Now Reading:

موجودہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو مزید امتحان میں ڈالا جارہا ہے ، ہم اس چیز کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عوام سے ٹیکس اتنا لیا جارہا ہے تو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ایک طرف تو خود خان صاحب معیشت کا رونا روتے ہیں اور دوسری طرف وزیراعظم  نے ایسا کام کیا جس سے ملک کی معیشت مزید متاثر ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل کورونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام کیلئے بری خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کا ڈبلیو ایچ او کی تجاویز کو نظرانداز کرنا قابل مذمت ہے، نفیسہ شاہ

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اب عوام کو 101روہے 46 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا جبکہ مٹی کا تیل 59 روپے 6 پیسے کا ہوگیا اور لائٹ ڈیزل کی 59 روپے 58 پیسے کا دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر