
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت کے وزیر برائے ریونیو مخدوم محبوب الزماں سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں سندھ حکومت کے وزیر برائے ریونیو مخدوم محبوب الزماں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مٹیاری اور ہالا کی سیاسی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو محکمہ ریونیو کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخدوم محبوب الزماں کی جانب سے مٹیاری اور ہالا میں ٹڈی دل کے حملوں سے متعلق بھی بتایا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مخدوم محبوب الزماں سے مٹیاری اور ہالا میں کورونا وائرس کی صورت حال سے متعلق استفسار کیا گیا اور یقین دہانی بھی کروائی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام کاوشوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News