Advertisement
Advertisement
Advertisement

سراج الحق کا شہباز شریف کو فون، صحت یابی کے لیے دعا

Now Reading:

سراج الحق کا شہباز شریف کو فون، صحت یابی کے لیے دعا
سراج

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور دیگر رہنماﺅں کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ،   کورونا  ٹیسٹ مثبت آنے،  قرنطینہ اور علاج سے متعلق دریافت کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران امیر جماعت اسلامی نے شہباز شریف اور دیگر رہنماﺅں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ قوم اجتماعی طور پر رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفارکرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، ہر فرد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو وبا سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرے ۔

یاد رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،وزیر ریلوے شیخ رشید اور سعد رفیق کو بھی فون کیا تھا اور اور ان کی خیریت دریافت کی تھی۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمن کا کورونا وائرس میں مبتلا شہباز شریف کو فون

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بڑا ضروری ہے، امید ہے شہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کے خلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر