Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے نمٹنے کیلئے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری

Now Reading:

کورونا سے نمٹنے کیلئے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری
کورونا

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے کورونا  وائرس سے نمٹنے کے لیے چین سے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس  ہوا جس میں  مختلف اداروں کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کورونا  وائرس سے نمٹنے کے لیے چین سے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری دی گئی ۔ این ڈی ایم اے کے ذریعے سامان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے 10 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی جبکہ  ایٹمی توانائی کمیشن کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

رینجرز کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دی گئی جبکہ   کورونا سے متعلق میڈیا مہم چلانے کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی بھی منظوری  دی گئی۔

Advertisement

پی آئی اے کو قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 3 ارب 20 کروڑ روپے کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے اسٹیٹ بینک کے زریعے ایس ایم ای سیکٹر کے لیے اسکیم میں مزید بہتری لاتے ہوئے  اعلان کیا کہ 80 کروڑ ٹرن اوور والے ایس ایم ایز کا 60 فیصد نقصان حکومت برداشت کرے گی۔

ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار والے اپنے ورکرز کو ملازمت سے نہ نکالنے کے پابند ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر