Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،  ناصر حسین شاہ

Now Reading:

کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،  ناصر حسین شاہ
کورونا وائرس

وزیراطلاعات و بلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و بلدیات ناصرحسین شاہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخلصانہ کاوشوں پر کیچڑ اچھالنے والے آج ہمارے اقدامات کی تائید کرتے نظر آرہے ہیں، مایوسی اور ناکامی وفاقی حکومت اراکین کے چہرے سے عیاں ہیں۔

اپنے بیان میں ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کی بدولت آج ملک کی عوام خوف و بے چینی کا شکار ہے ۔

وزیراطلاعات و بلدیات نے یہ بھی کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کی ذمہ دار نا اہل وفاقی حکومت اور اس کے غیر ذمہ دار وزرا ہیں ، زمینی حقائق کے منافی فیصلوں کے ذریعے ملک کی عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عدالت عالیہ کے احکامات کے تحت کورونا وائرس کی وبا کے خلاف موثر اقدامات اور مربوط پالیسی مرتب کرے اور تمام صوبوں کو آن بورڈ لیکر مربوط حکمت عملی ترتیب دے۔

Advertisement

وزیراطلاعات و بلدیات ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ آپ کا ہر آول دستہ بن کر لوگوں کی جانوں کو بچانے کا کام کرے گی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

وفاقی بجٹ مایوس کن تھا، ناصر حسین شاہ

واضح رہے ملک میں آج کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2872 تک جاپہنچی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 151208 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 اور سندھ میں 886 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 707 افراد جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 4331 کیسز اور 88 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1740 کیسز 50 اموات، سندھ 2287 کیسز 33 اموات، اسلام آباد288 کیسز 5 اموات اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر