
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے کا ازخود نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔
سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں پر از خود نوٹس لے لیا .#BOLNews #SupremeCourt #JusticeQaziFaezIsa #Breaking pic.twitter.com/96CvYdjt0R
— BOLNetwork (@BOLNETWORK) June 25, 2020
عدالت نے کہا ہے کہ اس ویڈیو میں عدلیہ اور اس کے ججز کے حوالے سے توہین آمیز گفتگو کی گئی ہے، اس کیس کی سماعت کل کو ہوگی۔
یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے اسلام آباد کے ایک تھانے میں درخواست جمع کروائی تھی کہ ان کے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کے بعد پولیس نے روزنامچہ درج کر کے معاملہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھیج دیا تھا۔
سرینا نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ ایک یو ایس بی ڈرائیو بھی جمع کروا رہی ہیں جس میں ایک آغا افتخار الدین مرزا نامی شخص کی ویڈیو ہے جو لوگوں کو ان کے خاوند کے قتل کے لیے اُکسا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 19 جون کو سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اپنے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس خارج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے ملا جُلا ردعمل سامنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News