
پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے لاک ڈاؤن کے لئے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے جبکہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔
صوبے بھر میں کال سنٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلانے کی اجازت ہو گی۔
صوبے بھر میں موجود تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔
پنجاب سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو کہ 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پرلاک ڈاؤن کے حوالے سے تنقید کی گئی، اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو میں کبھی سخت لاک ڈاؤن نہیں کرنے دیتا اور آج دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا کہا گیا لیکن ہم نے زیادہ سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا، لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو اپنایا تاکہ معیشت چل سکے، ہم نے کورونا ایس او پیز کے تحت معیشت کھولی، ہمیں ابھی بھی معاشی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News