
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں ہونے والی ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریسی کے متعدد افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ثناءاللہ عباسی کی گریڈ 22 میں ترقی ہوگئی ہے ۔ثناءاللہ عباسی بطور آئی جی خیبرپختونخوا کام کرتے رہیں گے۔
آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام کی بھی گریڈ 22 میں ترقی ہوگئی ہے ۔ڈاکٹر کلیم امام کو آئی جی موٹروے پولیس خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گریڈ 21 کے ڈاکٹر تنویر قریشی کی گریڈ 22 میں ترقی ہوئی ہے ۔ڈاکٹر تنویر قریشی کو سیکرٹری تجارت تعینات کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری تجارت کیپٹن ریٹائرڈ جاوید اختر کو گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سکیرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیاہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کی بھی گریڈ 22 میں ترقی ہوگئی ہے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ منیراعظم کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی صالح فاروقی کی بھی گریڈ 22 میں ترقی ہوگئی ہے ۔ صالح فاروقی کو ترقی کے اسپیشل سیکرٹری مواصلات تعینات کردیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا ، ڈی جی نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی فرح عامر خان، سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن حمیرا احمد اور چیئرمین این ایچ اے سکندر قیوم کی بھی گریڈ 22 میں ترقی ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News