
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں کے حملے سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردحملے کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ لگالیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا بشیر زیب نامی کمانڈر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔بشیر زیب دہشتگرد اسلم اچھو کی ہلاکت کے بعد کمانڈر بنا تھا۔
بشیر زیب ساتھی اللہ نظر کے ساتھ افغانستان کے شہر کندھار فرار ہے۔
واضح رہے کہ اسلم اچھو چائینیز کانصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔کالعدم تنظیم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کی فنڈنگ سے چائینیز کانصلیٹ پر حملہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھی ’را ‘فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News