 
                                                                              وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی سے ازبکستان کے ڈیفنس اتاشی لیفٹیننٹ کرنل سعد اللہ تاشمتوف نے ملاقات کی۔
وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان پاکستانی بندرگاہوں کو اپنی برآمدات کیلئے استعمال کرنے کو تیار ہے اور سی پیک اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک، جنوب مشرقی ایشیائی، یورپ اور افریقی ممالک وسطی ایشیائی جمہوریہ ازبکستان کی برآمداتی مارکیٹ ہیں جس کیلئے سب سے سستا راستہ پاکستانی بندرگاہوں سے ہو کر گزرتا ہے۔
ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد وسطی ایشیائی ریاستوں سے آنے والے سامان کی آمدورفت میں آسانی اور ایک سپیشل ٹرمینل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وسطی ایشیائی برآمدات کےلئے ایک سپیشل بحری بیڑے کی تجویز بھی دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ازبکستان اور پاکستان کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایک تجارتی راہداری کے قیام سے اس میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔
سیّد علی حیدر زیدی نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کی برآمدات کیلئے سب سے سستا اور موزوں ترین راستہ ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان کے پاس مطلوبہ ماحول موجود ہے جبکہ ایم ایل ون منصوبے سے ٹرانزٹ ٹریڈ میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔
خدارا ۔۔۔ سندھ پر رحم کریں، علی زیدی
وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کاروباری دوست پالیسیوں اور نئی شپنگ پالیسی سے دنیا کے سب سے سستے راستے کے طور پر پاکستان کے کردار کو تقویت ملے گی لہٰذا یہ صحیح معنوں میں وسطی، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاءکا گیٹ وے بن جائے گا۔
ملاقات میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارتخانہ کے تھرڈ سیکرٹری جسور سیداحمدوف اور سیکرٹری وزارت بحری امور رضوان احمد بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 