Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏بجٹ میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں کمی

Now Reading:

‏بجٹ میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں کمی
مالی سال 21-2020

وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں111ارب روپےکمی کردی گئی ہے۔

‏تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بجٹ کے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی سبسڈی میں 34ارب روپے کمی کی گئی جبکہ دیگربجلی تقسیم کارکمپنیوں کےصارفین کیلئےسبسڈی میں 77ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

‏ بجٹ دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک کےسوادیگربجلی صارفین کیلیےنظر ثانی شدہ سبسڈی201ارب روپےہے جبکہ 201ارب روپےکی سبسڈی آئندہ مالی سال کیلئے124ارب روپےکردی گئی ہے۔

‏ بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی 300یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالےگھریلو،زرعی ٹیوب ویلزصارفین کودی جاتی ہے جبکہ فاٹامیں ضم علاقوں،آزادکشمیرکوبھی دی جاتی ہے۔

‏ بجٹ دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلیے سبسڈی59ارب روپےسےکم کرکےساڑھے25ارب روپےکردی جبکہ کے الیکٹرک کے300یونٹ سےکم بجلی والےصارفین کیلئے25ارب روپےکی سبسڈی10ارب کردیاگیا ہے۔

Advertisement

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، وفاقی وزیر

‏ بجٹ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک میں انڈسٹریل سپورٹ پیکج کی سبسڈی10ارب سےکم کرکے5ارب روپےکردی گئی جبکہ بجٹ میں کےالیکٹرک کوسستی ایل این جی فراہمی پرسبسڈی بھی 14ارب روپےکم کردی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر  برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت  کی جانب سے اپنا دوسرا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

بجٹ تقریر کے دوران  وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ   نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا اولین رہنما اصول رہا ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر