
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے سندھ حکومت کے پیش کردہ بجٹ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے جاری رہنے تک دھرنے پر بیٹھے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ کے اراکین اسمبلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور مفاد عامہ کے لیے کراچی اور حیدرآباد میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا ہے۔
متحدہ کے اراکین اسمبلی نے کراچی میں پانی کی قلت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو بھی اٹھایا ہے۔
حکومت سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے سعید غنی اور امتیاز شیخ کو ایم کیو ایم کی قیادت سے مذاکرات کا ذمہ دیا ہے جس کے بعد حکومتی وفد مذاکرات کے لئے پہنچ گیا۔
حکومتی وزراء و متحدہ کی قیادت کی ملاقات میں میئر کراچی سیم اختر بھی موجود رہے جنہوں نے بلدیاتی حکومت کے مسائل بھی صوبائی وزراء کے سامنے اٹھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News