Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ پر کراچی پہنچ گئے

Now Reading:

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ پر کراچی پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس پہنچے اور آج رات وہ گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےملاقاتیں ہوں گی جبکہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کیلئےقائم کیے گئے موبائل اسپتال کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پہنچتے ہی پی ٹی آئی سندھ کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا جس میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی اور سندھ کے پارٹی رہنما وزیراعظم کو کوروناوائرس اور ان کے حلقہ جات میں درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کور کمیٹی اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم کو ٹائیگر فورس سے متعلق اقدامات کی بریفنگ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بدھ کی صبح پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر وزیر اعظم لاڑکانہ پہنچیں گے جہاں وہ احساس پروگرام سینٹر کے دورے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ لاڑکانہ دورےکے بعد  وزیراعظم بدھ  کو واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر