
بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے این ایف سی کی تشکیل سے متعلق 12 مئی 2020 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں ممبران کی تقریری اور قوائد و ضوابط آئین کے مطابق نہیں ہیں اس لئے گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کی سفارش پر نیا ممبر نامزد کریں۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل اور بعدازاں کئے گئے اقدامات کو آرٹیکل 160 کی روح کے مطابق رکھے۔
یاد رہے کہ این ایف سی کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو نے سنایا ہے جبکہ این ایف سی کی تشکیل سے متعلق کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 مئی 2020 کو 10 واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دیا تھا جس میں بلوچستان سے جاوید جبار کو شامل کیا گیا تھا جس پر حکومتی اتحادی جماعت اور اپوزیشن نے شدید اعتراض کیا تھا تاہم بعدازاں جاوید جبار نے خود ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔
دوسری جانب این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جہاں مسلم لیگ (ن) نے کمیشن کو چیلنج کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News