
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وبا کی انتہائی سطح کو چھو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین قاری حنیف جالندھری کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں کورونا وبائی صورتحال اور بھارتی جارحیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر قاری حنیف جالندھری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جارحیت کو موثر انداز میں عالمی فورمز پر اٹھانے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی اور وزیر خارجہ کو کورونا چیلنج سے نمٹنے اور بھارتی جارحیت کے خلاف علماء کرام کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے روضے کی بے حرمتی پر پوری مسلم امہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے اس مسئلے کو فوری طور پر او آئی سی فورم پر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علماء کرام نے جس طرح حکومت کی درخواست پر عوامی اجتماعات کو موخر کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت کورونا وبا کی انتہائی سطح کو چھو رہا ہے ، ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہو گا تاکہ اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
وزیر خارجہ کا انتونیو گوئتریس سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت
یاد رہے ملک میں آج کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1790 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86930 تک پہنچ گئی ، کورونا کیسز میں پاکستان نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس 7 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News