
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ پر ڈبلیو ایچ او کی تشویش پر بیان دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے حکومت سندھ کو خط میں کورونا کے حوالے سے جائز خدشات کا اظہار کیا اور تجاویز دی گئی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے خدشات اور تجاویز پر حکومت سندھ کی سطح پر مشاورت کریں گے۔
WHO letter to Sindh government raises valid concerns & suggestions. Will be discussed by Sindh govt before being taken up at national level. We’ve long called for national policy to be linked to facts & our own capacity. Unfortunately so far this hasn’t been national approach.
Advertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 9, 2020
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ صوبائی حکومت کی مشاورت کے بعد قومی سطح کی پالیسی کیلئے بات کریں گے۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ ہم بڑے عرصے سے قومی سطح کی پالیسی کیلئے زور دے رہے ہیں اور سندھ نے ہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حقائق اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر قومی پالیسی کی تشکیل چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے اب تک اس معاملے پر قومی سوچ نظر نہیں آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News