Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ 2020- 21 ، کراچی کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص

Now Reading:

وفاقی بجٹ 2020- 21 ، کراچی کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص

کراچی کے لیے وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز مختص کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیے وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ دستاویز میں گرین لائن بس منصوبےکے لیے 11 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ضلع جنوبی اور غربی کی مختلف یوسیز کے پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کیے لیے 98 کروڑ 66 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز  کے مطابق گریٹرکراچی واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 2 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے، منگھوپیر سے بنارس سڑک کی تعمیرنو کے لیے 65 کروڑ روپے جب کہ نشتر اور منگھوپیر سڑک کی تعمیرنوکے لیے 35 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق کے ایم سی فائر فائٹنگ سسٹم کی بحالی کے لیے 38 کروڑ 40 لاکھ روپے، ملیر لنک روڈ کے اوپر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبے کے لیے  50 کروڑ روپے  جبکہ ملیر بند کے اوپر سڑک کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ 40 لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Advertisement

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر کے لیے 21 کروڑ 79 لاکھ روپے، ضلع کورنگی کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی بہتری کے لیے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے جبکہ ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے ایک ارب 32 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، وفاقی وزیر

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر  برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت  کی جانب سے اپنا دوسرا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

بجٹ تقریر کے دوران  وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ   نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا اولین رہنما اصول رہا ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر