Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں تیز آندھی کے باعث مکانات کی چھتیں أڑ گٸیں

Now Reading:

کراچی میں تیز آندھی کے باعث مکانات کی چھتیں أڑ گٸیں
تیز آندھی

کراچی میں سہراب گوٹھ، جنجال گوٹھ میں آندھی اور تیز ہوائیوں سے کٸی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز آندھی طوفان سے کٸی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، مختلف حادثات میں کمسن بچے اور خاتون سمیت تین افراد  جاں بحق  جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تیز ہواہوں کے باعث مکان کی چھت اور دروازہ گرا، علاقہ مکینوں نے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت مکینوں کو چھت کے نیچے سے نکالا۔

کمسن بچے کو موٹر سائیکل میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر تمام زخمیوں کو بھی قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا

دوسری جانب سرجانی ٹاون، بھینس کالونی اور ایک مکان میں تیز آندھی کے بعد بجلی گرنے سے شدید آگ لگ گٸی جس کے باعث 40 سے زائد باڑوں میں آگ لگ گئی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے مویشیوں کو بھی نقصان ہوا ہے جبکہ باڑوں میں رکھے بھوسے میں بھی آگ لگ چکی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی اور ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرایا اور واٹربورڈ کے فوکل پرسن کو آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیا جارہا ہے۔

کراچی میں طوفانی ہوائیں

یاد رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، نیو کراچی سرجانی، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلزار ہجری، میٹروول اور گلشن معمار میں تیز ہوائیں چلی۔

دوسری جانب کراچی میں تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

Advertisement

ملیر ہالٹ، معین آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، ڈیفنس ویو، محمود آباد، قیوم آباد میں بجلی بند ہوچکی ہے جبکہ گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی جی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر