Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کا نیب میں پیش ہونے فیصلہ

Now Reading:

شہباز شریف کا نیب میں پیش ہونے فیصلہ
شہبازشریف

این اے130؛ شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی منظورکرنےکخلاف اپیل پرآراوکی ریکارڈ کےساتھ طلبی

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت کرنے کے بعد نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 9 جون کو شہباز شریف نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات و مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 9 جون کو طلب کیا ہے۔

 عدالت عالیہ نے اس کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو 17 جون تک انہیں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔

Advertisement

عدالت نے ملزم شہباز شریف کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی نیب نے میاں شہباز شریف کو طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے انمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا۔

شہباز شریف کو قانون کی گرفت میں آنا پڑے گا

نیب لاہورمیں عدم پیشی پر قومی احتساب بیورو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر چھاپہ مارا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم نے جاتی امرا سمیت مختلف جگہوں پر چھاپے مارے تھے۔ نیب نے ماڈل میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر