امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہوئی تو علاقائی کارڈ استعمال ہوں گے، وفاق کمزور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم آئین کا تقاضا ہے۔
وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم آئین کا تقاضا ہے۔ اس کا فیصلہ این ایف سی ایوارڈ میں ہوتا ہے، لیکن حکومت اس کے بغیر بجٹ لائی ہے۔ اگر وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہوئی تو علاقائی کارڈ استعمال ہوں گے، فیڈریشن کمزور ہوگی
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) June 24, 2020
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کا فیصلہ این ایف سی ایوارڈ میں ہوتا ہے، لیکن حکومت اس کے بغیر بجٹ لائی ہے لیکن اگر وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہوئی تو علاقائی کارڈ استعمال ہوں گے جبکہ فیڈریشن بھی کمزور ہوگی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے کہا تھا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں ملا، یہ بجٹ صرف حکومتی باتوں کا پلندہ ہے جبکہ اس بجٹ سے تو بلوچستان کی عوام بہت مایوس ہوئی ہے۔
موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں لگ رہا تھا کہ حکومت اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے گی لیکن اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ اس بجٹ میں حکومت نے تعلیمی بجٹ میں کمی کی جب کہ دینی مدارس کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا۔
سراج الحق نے یہ مزید کہا تھا کہ بجٹ پر کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا گیا، دوران احتجاج نہیں کر سکتے ورنہ بجٹ کے خلاف احتجاج کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
