Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ، بیرون ملک سے ڈیم فنڈ میں آنے والی رقوم کی تفصیلات طلب

Now Reading:

سپریم کورٹ، بیرون ملک سے ڈیم فنڈ میں آنے والی رقوم کی تفصیلات طلب
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ  آف پاکستان نے بیرون ملک سے ڈیم فنڈ میں آنے والی رقوم کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ  آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک  آف پاکستان سے بیرون ملک سے ڈیم فنڈ میں آنے والی رقوم کی تمام  تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام نے عدالت کو بتایا کہ  ڈیم فنڈ اسٹاک ایکسچینج میں انوسٹ کیا جائے تو زیادہ منافع کے ساتھ خطرہ بھی ہوگا۔ڈیم فنڈ کا پیسہ جہاں انوسٹ کیا گیا  ہے وہاں نفع بھی ٹھیک ہے اور سیکیورٹی بھی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے مزید کہا کہ  ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کے حوالے سے ایمبیسیز کو خط لکھ دیے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خط لکھنے سے کیا ہوگا، کسی سے فون پر بات کریں ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ  کوئی پاکستانی ایسی جگہ سے پیسے بھیجنا چاہتا ہو جہاں پاکستانی بینک نہ ہو،  تو  ایسی صورت میں متعلقہ سفارتخانوں کو رقوم کی پاکستان منتقلی کا پتہ ہونا چاہئے۔

Advertisement

چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ   مہمند ڈیم پر تعمیر کی کیا صورتحال ہے تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ  مہمند ڈیم کی منظوری سی ڈی ڈبیلو پی کے پاس زیر التواء ہے۔

واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  مہمند ڈیم پر کام شیڈول کے مطابق جاری ہے۔مہمند ڈیم کا پہلا یونٹ 2024 میں آپریشنل ہو جائے گا۔

چیئرمین واپڈا  نے عدالت کو بتایا کہ مہمند ڈیم کے تینوں یونٹ جولائی 2025 میں مکمل ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  دیامیر بھاشا ڈیم کا کنٹریکٹ تو پہلے ہی دیا جا چکا ہے جس پر واپڈا کے وکیل نے بتایا کہ  دیامیر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس  نے استفسار کیا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہوگی تو چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ  بھاشا ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر