Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا اس صدی میں انسانیت کے لئے ایک چیلنجز ہے ، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

کورونا اس صدی میں انسانیت کے لئے ایک چیلنجز ہے ، شاہ محمود قریشی
عالمی برادری

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبائی چیلنج، اس صدی میں انسانیت کو پیش آنے والے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سیمن کووینی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات، کرونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے۔

وزیرخارجہ نے کورونا وبا کے باعث آئرلینڈ میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئرلینڈ کی طرف سے اٹھائے گئے موثر اور بروقت اقدامات کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے اپنے آئیریش ہم منصب کو پاکستان میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر، ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی مضمرات کے ازالے کیلئے عالمی سطح پر ایک جامع اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اس تشویشناک معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے، ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو، ان ممالک کیلئے “ڈیٹ ریلیف” کی فراہمی کی تجویز دی ہے ۔

آئرش وزیر خارجہ نے ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین متعارف ہونے کے بعد اس کی دستیابی ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کو بھی ہونی چاہیے۔

کسان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی نے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کے ذریعے آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جو کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت، اپنی ہندتوا سوچ کے تحت بھارتی مسلمانوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری کو بھارت کے اس منفی رویے کا فوری نوٹس لینا ہو گا۔

آئرش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آئرلینڈ کا نکتہ ء نظر واضح ہے جبکہ سیکورٹی کونسل اصلاحات کے حوالے سے آئرلینڈ اور پاکستان کے نقطہ ء نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر