
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف ایس او پیز پر باقاعدگی سے عمل کریں تاکہ اس وباء سے بچا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11ہزار356 ٹیسٹ کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کیے گئے ٹیسٹوں کا 22 فیصد نتیجہ مثبت آیا ہے جو کہ تشویشناک صورتحال ہے۔
مراد علی شاہ نے مزیدکہا کہ صوبے میں آج مزید 17 مریض انتقال کرگئے ، 2428 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی سے 1641 کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 1656 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جس میں سے 530 کی حالت تشویشناک ، 83 وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ آج 1066 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زیرعلاج میں 23615 گھروں میں، 79 مراکز پر اور 1656 اسپتالوں میں ہیں جس میں سے 530 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 23113 ہوگئی ہے۔
ضلع شرقی 571، ضلع جنوبی 351 اور ضلع وسطی میں 265 نئے کیسز سامنے آئے، ضلع غربی 207، ملیر 176 اور کورنگی 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گھوٹکی 66، حیدرآباد 64، سکھر 47 اور خیرپور 38 مزید کیسز ظاہر ہوئے، لاڑکانہ 31، جیکب آباد 26، دادو، 20، نوابشاہ اور سانگھڑ میں 17،17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب جامشورو 14، قمبر 9، کشمور، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں7،7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، سجاول 6، بدین، شکارپور،ٹنڈوالہیاراور نوشہروفیروز 4،4 نئے کیسز ظاہر ہوئے، ٹنڈو محمد خان میں 3 اور عمرکوٹ میں 2 مزید کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News