Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بجٹ 2020: ایم کیو ایم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

Now Reading:

سندھ بجٹ 2020: ایم کیو ایم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ نے آج کی جانے والی پریس کانفرنس میں سندھ اسمبلی کے باہر بجٹ کے لئے کئے جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کا دھرنا 3 روز تک جاری رہا جس کے بعد ایم کیو ایم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے صوبے کے بجٹ میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں نظر انداز کرنے پر دھرنا دیا تھا لیکن آج بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل نے احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جو بجٹ منظور کیا اس میں کراچی حیدرآباد میں ایک بھی نیا منصوبہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کے شہری علاقوں سے ٹیکس اکٹھا کرتی ہے لیکن سندھ کے شہروں پر ایک پیسہ خرچ کرتے ہوئے ان کی جان نکلتی ہے جبکہ آدھے سندھ کی آبادی کراچی میں رہتی ہے۔

Advertisement

سندھ حکومت، ایم کیو ایم کے ناراض اراکین کو منانے میں ناکام

متحدہ قومی موومنٹ کا سندھ حکومت کے بجٹ پر احتجاج

انہوں نے کہا ہے کہ پورے کراچی کے لئے 233 ارب کے بجٹ میں سے صرف 11 فیصد رکھا گیا ہے جبکہ اندورن سندھ کے بہت سے ڈسٹرکٹ کراچی کے بیس فیصد کے برابر بھی نہیں ہے تب بھی ان کا بجٹ زیادہ رکھا گیا۔

کنور نوید جمیل نے بتایا کہ ہم نے سارے بجٹ کا بخوبی مطالعہ کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا اور انہیں احساس دلانے کی کوشش بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ روز کی تقریر کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سندھ کے بے حس وزیراعلیٰ اور وزراء کے کان پر کوئی جوں نہیں ریینگی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پورے پاکستان کے عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وزراء نے ہمارے کیمپ کا وزٹ کیا جس پر ہم نے کہا ہمارا آپ سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ آپ کمیٹی بنا دیں ہم آپ کے تحفظات دور کریں گے جس پر ہم نے چار نام دئیے لیکن انہوں نے آج بجٹ منظور کرلیا۔

Advertisement

کنور نوید جمیل نے کہا کہ بجٹ میں کراچی حیدرآباد کو کوئی نئی اسکیم نہیں دی گئی ہے جبکہ کورونا کے سدباب کےلیے کراچی میں طبی سہولیات کو نہیں بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کراچی شہر کے چپہ چپہ میں اور سندھ کے شہروں میں احتجاج پھیلا دیا جائے گا اور اس احتجاج میں ایم این اے اور بلدیاتی نمائندگان بھی شامل ہوں گے اور جب تک کورونا موجود ہے ہم اس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کو جاری رکھیں گے، کورونا کے چیلنجز ختم ہونے کے بعد ہم عوامی اجتماعات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر