
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔
اپنے بیان میں عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان دنیا کو بھارتی قیادت کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیوں سے آگاہ کرتا آیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی کاروائیوں میں را کے ملوث ہونے کے مستند شواہد عالمی برادری کو دے چکا ہے جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کراچی حملے پر بیان محض حقائق سے نظریں چرانا ہے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بیرونی مدد سے ہونے والا بذدلانہ حملہ پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی کا عکاس ہے، عالمی برادری بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کروانے کا نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جواب سے حملے کو ناکام بنایا، حملے میں ملوث چاروں دہشتگردوں کو ختم کر دیا گیا جبکہ ہمارے چار پولیس افسران نے جام شہادت نوش کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا تھا۔
بعدازاں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گرد پہنچے تھے جبکہ واقعے کا اختتام 10 بجکر 10 منٹ پر ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News