Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہراسانی کی شکار لڑکی انصاف کی طلبگار

Now Reading:

ہراسانی کی شکار لڑکی انصاف کی طلبگار
ماہا ملک

کراچی میں ہراسانی کا شکار ہونے والی لڑکی ارباب اختیار سے انصاف کی طلبگار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر قائد میں ہراسانی سے پریشان ماہا ملک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ماہاملک چند عناصر کی جانب سے ہراسانی کی شکایت کرتی اور انصافی کی دہائی دیتی دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو کو اب تک کئی بار شیئر کیا جاچکا ہے اور لوگ ماہا کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں روتے ہوئے انصاف کی دہائی دیتی ماہا ملک  نے خود کو گلشن اقبال میکاسا اپارٹمنٹ کی رہائشی بتایا ہے۔

ماہا ملک نے ویڈیو میں بتایا کہ ہم لوگ کہیں  باہر سے واپس آرہے تھے تو میری بہن کو ایک شخص نے تھپڑ مارا  جبکہ دوسرے شخص نے میرے والد کو بھی مارا۔

Advertisement

Maha Malik being Harassed by Gang for two years in Karachi | BOL News

ماہا کی انصاف کے لیے دہائی. کون کرے گا سنوائی؟ہراسانی سے تنگ ماہا ملک کی ویڈیو وائرل #MahaMalik #Karachi #BreakingNews #BOLNews

Gepostet von BOL am Dienstag, 23. Juni 2020

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کسی نے ہماری کمپلین نہیں سنی،پولیس والے ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ وہ عناصر میری والدہ کو بھی دھمکاتے ہیں ۔

ماہا ملک نے ویڈیو میں مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے ان حالات سے تنگ آکر دو مرتبہ خودکشی  کی بھی  کوشش کی لیکن دونوں مرتبہ بچ گئیں۔

چند عناصر کی ہراسانی سے پریشان لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیا تو اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ماہا ملک نے ویڈیو کے اختتام پر انصاف کے لیے دہائی دی اور حکام سے سنوائی کی  اپیل کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر