Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ ہماری معیشت کو سونامی کی طرح تباہ کر دے گا، بلاول بھٹو

Now Reading:

بجٹ ہماری معیشت کو سونامی کی طرح تباہ کر دے گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف بجٹ ہماری معیشت کو سونامی کی طرح تباہ کر دے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام سے اس بات کا انتقام لے رہے ہیں کہ انہیں ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کرکے منتخب کیوں نہیں کیا؟ وفاقی بجٹ کے اعدادوشمار اس بات کا اظہار ہیں کہ ملک کو تباہی کی سمت ڈال دیا گیا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی بجٹ سے شعبہ صحت، شعبہ زراعت کو تباہ کن نقصانات ہوں گے، اگر بجٹ کے خلاف عوام نے مذاحمت نہ کی تو غربت اور قحط جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ میں کورونا وائرس کی وباءاور ٹڈی دَل کے حملوں کو نظرانداز کرنا افسوسناک ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں طبی عملے، تنخواہ دار طبقے، پنشنز اور پسماندہ افراد کو نظرانداز کیا گیا ہے، بجٹ میں بزرگوں کی پنشنز کو نہ بڑھاکر انہیں مجبور کیا گیا ہے کہ وہ وباءکے دنوں میں گھر سے باہر نکلیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا اپنے بزرگوں کے گھر پر رہنے کی تدابیر کر رہی ہے اور ہم انہیں گھر نکالنے کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ دراصل اشرافیہ کے لئے تیار کیا گیا ہے، وفاقی بجٹ میں عام آدمی اور غریبوں کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی بجٹ کو مسترد کر چکی ہے اور اب ہر فورم پر اس کی مخالفت کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر