برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یوکے (برطانیہ) اور پاکستان بین الاقوامی دوستی کی بہترین مثال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کرسچین ٹرنر اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے ورچوئل گلوبل ویکسین سمٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی وباء ہے جس کے لیے ایک عالمی سطح کی ویکسین بنانے کے لیے ایک عالمی رسپونس کی ضرورت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ یوکے گلوبل ویکسین سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف پیپلز ویکسین کال خوش آئند ہے اور اس وقت اس کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔
کرسچین ٹرنر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس خطرناک وائرس سے نمٹنے اور اس کے اثرات کم کرنے کے لیے ہم ملٹی ملین پاؤنڈ یوکے ایڈ پروگرام کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس انتہائی اہم اقدام کی مکمل سپورٹ کرتی ہے اور بتایا کہ پاکستان کورونا وائرس کی ویکسین بنانے اور اس کی دیگر ممالک میں تقسیم کے کیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی پیپلز ویکسین جو سب کے لیے دستیاب ہوسکے کی کال دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر کا مزید کہنا تھا کہ گاوی کو مزید مضبوط کرنے اور اس کی آئندہ 5 سال کے لیے فنڈنگ یقینی بنانے کی ضرورت یے اور پاکستان گاوی کے سب سے بڑے ریسپینٹس میں سے ایک ہے ہم یوکے حکومت اور دیگر ڈونرز کے شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
