
افغانستان میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ خان نے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ برائے دہشت گردی 2019 کو ایک سیاسی ایجنڈا قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابل میں پاکستانی سفیر زاہد نصر اللہ خان نے افغانستان کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ برائے دہشت گردی 2019 ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی کے حوالے سے رپورٹ 2019 ایک سیاسی ایجنڈا کے تحت ہے کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناقابل تنسیخ کارروائیاں کی ہیں۔
قبل ازیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس رپورٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اس میں کافی تصادات پائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News