
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید کا کہنا ہے کہ سندھ میں جعلی ڈامیسائل بناکر سرکاری نوکریاں بیچی گئی ہیں۔
سندھاسمبلی میں جعلی ڈومیسائل پر قرار داد جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید کا کہنا تھا کہ اس قرارداد میں کوئی نئی بات نہیں ہے،صرف یہ کہا گیا ہے کہ جو بھی نوکریاں دی جارہی ہیں وہ بنائے گئے قانون کے مطابق دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں قانون کی خلاورزی کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کو غیر قانونی نوکریاں دی گئی ہیں۔
کنور نوید نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا۔موجودہ پیپلز پارٹی نے سندھ شہری کے کوٹہ پر شہری علاقوں کے رہنے والوں کو نوکریاں نہیں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیسے لے کر جعلی ڈومیسائل بنائے گئے اور ان ڈومیسائل پر جعلی نوکریوں کو بیچاگیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم نے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔جمہوریت کا وقار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ سندھ حکومت ان بے قاعدگیوں کا نوٹس لے اور جو لوگ ان بے قاعدگیوں میں شامل ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کنور نوید نے کہا کہ کراچی میں پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ رہتے ہیں۔جو مسلسل پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ آئے ہیں، ان میں اردو بولنے والے کو نوکریاں نہیں دی گئیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے جو مطالبہ کیا ہے وہ آئین کے مطابق کیاہے۔کچھ لوگ اس کو صوبے کا مسئلہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو کے نام پر سندھ میں سیاست ہے۔کیا سندھ کے عوام حکومت سے خوش ہیں۔حکومت کو بچانے کے لیے کچھ لوگ اس کو لسانی رنگ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News